سامری فن

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - اپنے فن کا استاد، بہت بڑا جادوگر۔  یہ فسونِ نیمِ شب، یہ خواب ساماں خامشی سامری فن آنکھ کے جادو جگانے کی کہو      ( ١٩٥٩ء، گل نغمہ، فراق، ٩٥ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سامری' کے بعد عربی ہی سے اسم 'فن' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال کرتے ہیں۔ تحریراً ١٧٩٧ء سے "عشق نامہ، فگار" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر